ابنا: قطرمیں مقیم اہلسنت علماء کونسل کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے مصر پہنچنے پر مغربی ممالک سے مصر میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے قرضاوی معزول صدر محمد مرسی کی حمایت کررہے ہیں۔ قرضاوی نے مسلمانوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مصر میں رونما ہونے والے واقعات پر خاموش نہ رہیں۔ قرضاوی نے جامعہ الازہر کے شیخ پر بھی شدید تنقید کی جس نے مرسی کی معزولی کے سلسلے میں مصری فوج کی حمایت کی تھی۔ قرضاوی کے فتنہ پرور بیانات پر جامعہ الازہر کے علماء نے ایک ہنگآمی جلسہ بلا لیا ہے۔محمد مرسی کو قطری حکومت کی حمایت حاصل تھی جبکہ مصری کی عبوری حکومت اور مصری فوج کو سعودی عرب اور امارات کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستیں مصر کے سلسلے میں دو دھڑوں میں بٹ گئی ہیں اور قطر کو اس وقت مصر کے سلسلے میں سخت شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ قطر اور سعودی عرب دونوں ممالک کا شمار امریکہ کے خدمتگزار ممالک میں ہوتا ہے لیکن علاقہ میں امریکہ کی بہتر خدمت کرنے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان زبردست مقابلہ جاری ہے۔ قطر دہشت گردوں اور امریکہ کے درمیان ایک اہم رابطہ ہے جبکہ سعودی عرب ایک دوسرے زاویہ سے امریکہ کی خدمت کررہا ہے سعودی عرب اخوان المسملین کی حکومت کے خلاف اور حسنی مبارک کا حامی تھا اور سعودی عرب کے ریال نے آخر کا مصر میں اخوان المسملین کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔
.......
/169